تھانہ کلچر تبدیل اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہیے، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہیے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے، تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہئے، پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مدد گار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

اسموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سموگ کے حوالے سےحکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے، حکومت نےا سموگ کے حوالے سے دیئے جانے والے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

News Alert Urdu

Free website traffic