پی سی بی کا بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز دیکھنے والے فینز کو بڑی تعداد میں ویزے دیے جائیں گے اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا۔

latest urdu news

پاکستان نے بی سی سی آئی کو بارڈر قوانین میں نرمی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے شائقین کو آئی سی سی قوانین کی روشنی میں ویزے جاری کئے جائینگے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کیجانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

سندھ کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 507 ملین ہے جس پر وکیل صفائی نثار تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نیب کی بات مان لیں تب بھی شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 34 کروڑ ہے۔

News Alert Urdu