سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان نے خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے پاکستان کے ان مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔
یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈرونز کی پیداوار کا حکم دیا۔
نسبتاََ کم خرچ میں ٹینکوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے ڈرونز جنگوں میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جانے لگے ہیں، یوکرین اور مشرق وسطی میں جاری جنگوں میں بھی ان کا بڑے پیمانے پر استعمال دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں 12 تا 15 نومبر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مذاکرات کیساتھ نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی بات چیت اور تبادلہ خیال ہوا۔