کریم داد کے رہائشی کو مکوال میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
گجرات کے گاؤں کریم داد کے رہائشی 52 سالہ شخص کو گلیانہ کے گاؤں مکوال میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھانہ گلیانہ کے علاقہ مکوال میں مویشی کی خرید و فروخت کے لئے 52 شخص طارق گجر ولد شاہ محمد کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
موٹر سائیکل سوار طارق گجر کی موٹرسائیکل کو مسلح افراد نے روکا جس نے موٹر سائیکل سے اترتے ہی دوڑ لگادی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی چہرے پر فائر لگا ملزمان فرار ہوگئے۔
تھانہ گلیانہ پولیس نے نعش قبضہ میں کر ہسپتال پیں چائی گلیانہ پولیس نے مقتول طارق کے بھائی مختار گجر کی مدعیت میں دو نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقتول طارق کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی مقتول طارق اور اس کا مدعی بھائی مختار گجر گاؤں کریم داد چھوڑ کر لاہور شفٹ ہوگئے تھے۔