37
بلوچستان، ضلع قلات میں دہشتگردی کے واقعے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں پیش آیا، حملے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیاگیا۔
ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے لیکن نامعلوم ملزمان کی جانب سے ان کے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس تناظر میں ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔