آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، احتساب عدالت کیجانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

سندھ کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 507 ملین ہے جس پر وکیل صفائی نثار تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نیب کی بات مان لیں تب بھی شرجیل میمن کی پراپرٹی کی مالیت 34 کروڑ ہے۔

نیب کی جانب سے تخمینہ لگاتے ہوئے اِنکم نہیں نکالی، نیب نے پراپرٹی کی مالیت موجودہ قیمت کے حساب سے نکالی ہے جبکہ پراپرٹی 2004 میں خریدی گئی۔

اسکے بعد احتساب عدالت کی جانب سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور درخواست پر مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

News Alert Urdu

Free website traffic