نیوزی لینڈ نے سکھوں کو ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی اور بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔ اس سے پہلے برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جاچکے ہیں۔

latest urdu news

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوار کو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا، جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر میں منعقد ہوگا، جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ خالصتان ریفرنڈم پر بات چیت بھی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی بھارت و نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

News Alert Urdu