ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے خراب کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف سیکرٹری کی جانب سے دونوں افسران کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہرنائی اور زیارت میں پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردی سمیت جرائم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیا گیا۔
ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے لیکن نامعلوم ملزمان کی جانب سے ان کے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس تناظر میں ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔