حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بغیر کسی رد وبدل کے مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 نومبر سے یکم دسمبر تک بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر رہے گی۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کوحکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے رواں سال کے دوران انسداد اسموگ کارروائیاں کرتے ہوئے اسموگ کی وجہ بننے والے عناصر کو1 کروڑ 84 لاکھ روپے سےزائد کے جرمانے کردیئے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا اینٹی سموگ ایکشن پلان کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال ا سمو گ کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 212 کیسز درج کر کے 228 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے، جبکہ 1 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔