انسداد اسموگ کارروائیاں، 1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد کے جرمانے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پولیس نے رواں سال کے دوران انسداد اسموگ کارروائیاں کرتے ہوئے اسموگ کی وجہ بننے والے عناصر کو 1 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیئے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا اینٹی سموگ ایکشن پلان کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال اسمو گ کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 212 کیسز درج کر کے 228 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے، جبکہ 1 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

latest urdu news

پولیس ترجمان نے یہ بتایا کہ رواں سال 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے، فٹنس سرٹیفکیٹس نہ ہونے کی وجہ سے 4 ہزار گاڑیوں کے کاغذات ضبط جبکہ 5 ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس کے 1900 سے زائد وہیکلز کو غیر معیاری قرار دیدیا گیا، فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8 ملزمان، کنسٹرکشن میٹریل کے 89 جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 18 ملزمان حراست میں لیے جاچکے ہیں، ٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر29، کارخانوں کے 51 اور کوڑے کو آگ لگانے پر 33 ملزمان کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

News Alert Urdu