ن لیگی قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سابق جرنلز نے میرے خلاف سازشیں کیں۔
لندن، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید پر اپنے خلاف سازشوں کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ کہا کہ سب سے زیادہ ظلم ہم نے برداشت کیے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عدلیہ کے گٹھ جوڑ نے منتخب حکومت ختم کی اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
میاں نواز شریف کی جانب سے یاد دلایا گیا کہ جیل میں بیوی کی وفات کی خبر سننا ان کے لیے ناقابل فراموش صدمہ تھا، لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی خدمات کو فرض سمجھ کر انجام دیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں دیکھا سکتی، ان کی کارکردگی صفر رہی اور پاکستان کو بحران میں دھکیل دیا۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں سے جو کام لینا تھا، وہ مکمل ہو چکا ہے، اور اب وہ خود یہ کہہ رہے ہیں کہ "انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں۔
اسلام آباد کی کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے اللہ کی مدد سے یاسر محمود کے کیس میں بریت حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکلا اور حمایتیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کا کیس لڑا۔