گزشتہ 7 سال میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی ریکارڈ 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں گزشتہ 7 سال میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراؤں کی تعداد تقریباََ 20 ہزار 331 ہوگئی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 7 سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

latest urdu news

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13 ہزار 957 اور سندھ میں 4 ہزار 222 رہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 رہی۔

دوسری جانب اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ”وی پی این“ کا استعمال غیرشرعی قرار دیدیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیار ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

News Alert Urdu