شردھا فلم میں”ناگن“ بن کر انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ شردھا نئی آنے والی فلم میں "ناگن” بن کر شائقین کو متوجہ کرنے اور فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم کا اعلان کیا گیا، جس میں وہ ناگن کے روپ میں دکھائی دیں گی، تاہم فلم کے نام سے متعلق معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

latest urdu news

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی کی جانب سے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں 3 سال لگے، فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کی پرانی فلموں سے کوئی وابستگی نہیں، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

پروڈیوسر نکھل دویدی نے فلم کی کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں بہترین انتخاب بنا دیا۔

ہمیں خوشی ہے وہ اس فلم کا حصہ ہیں، جب شردھا کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فوری کام کرنے کی حامی بھرلی۔

فلم پروڈیوسر نے کہا کہ شردھا اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں، اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

News Alert Urdu