مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے فورم پر آج بھی حل طلب ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے فورم پر آج بھی حل طلب ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چودھری کے ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

latest urdu news

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا وہی نریندرمودی کشمیر میں کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو روکے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت ملنا چاہیے، بھارت مقبوضہ کشمیر پرغیر قانونی طور پر قابض ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کام ہی احتجاج کرنا ہے اور غلط کام کریں گے تو گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اور(ن) لیگ اوپر جا رہی ہے۔

لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔

News Alert Urdu