وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار، اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ”وی پی این“ کا استعمال غیرشرعی قرار دیدیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیار ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

latest urdu news

اسلامی نظریاتی کونسل نے انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر(وی پی این وغیرہ) کا استعمال، جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہو شرعاً ممنوع ہے۔

وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ خسارے کی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے۔

News Alert Urdu