محکمہ داخلہ کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دیے گئے۔
صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے جس میں قیدیوں کی سزا معافی کی مدت کا تعین کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعدہ و ضوابط جاری کر دیے گئے۔
جیل ریفارمز کے مطابق قید کے دوران حفظ القرآن و ترجمہ مکمل کرنے والے قیدیوں کو 6 مہینوں سے 2 سال سزا کی معافی ملے گی، جبکہ میٹرک، انٹر، بی اے اور ایم اے کرنے والے قیدیوں کو ان کی تعلیمی ڈگری کی مناسبت سے 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملے گی۔
علاوہ ازیں، اچھے کردار کے قیدی کو ایک سال قید بامشقت پر 15 دن کی سزا معافی جب کہ 3 سال قید مکمل ہونے پر 15 دن کیساتھ اضافی 1 ماہ کی سزا معافی ملے گی، قید کے دوران الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن ٹیکنیکل کورسز والے قیدیوں کو 1 ماہ تک کی سزا کی معافی ملے گی۔
دہشتگردی، تخریب کاری، ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدی معافی کے حق دار نہیں ہوں گے جب کہ 4 مہینوں سے کم قید با مشقت سزا پانے والے قیدی بعوض مشقت بھی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔