بھارتی ڈاکٹر کی خود کشی سے قبل اپنی بیوی سے 2 منٹ ویڈیو کال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر آگرہ کے ہوٹل میں قیام پذیر ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر نے نامعلوم وجہ کی بنا پر خود کشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگرہ کے ہوٹل میں ٹھہرے ڈاکٹر نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھانے سے پہلے اپنی بیوی کو دل دہلا دینے والی آخری ویڈیو کال کی اور بتایا کہ وہ اب اس دنیا میں ’صرف 2 منٹ کا مہمان ہے‘۔

latest urdu news

اہلیہ سے ویڈیو گفتگو کے بعد ریڈیولوجسٹ نے نے خود کو اینستھیزیا کا انجیکشن لگالیا اور انجیکشن میں دوائی کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

شوہر کی ویڈیو کال کے دوران بیوی نے اس سے لوکیشن لے کر اسپتال عملے کو اطلاع کردی، تاہم ہوٹل کے عملے کے پہنچنے تک ڈاکٹر کی موت ہوچکی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کی شناخت راج کمار چوہدری کے نام سے ہوئی جو بھرت پور کے اسپتال میں ریڈیولوجسٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تاحال ڈاکٹر کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

News Alert Urdu