پاکستان کرکٹ بورڈ گیری کرسٹن کیساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کی بنیاد پر غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
واضح اشارے مل رہے ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ وقت سے پہلے ختم کرکے فارغ کردیا جائے گا۔ تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈ کوچ کے تقرر پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈیل کیا وہ تجربہ حکام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔
اس متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز زیر غور ہے کہ پاکستانی ہیڈ کوچ کیساتھ سپورٹ اسٹاف میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچ کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، وہ اکثر پی سی بی حکام کو بلیک میل کی کوشش کرتے ہیں۔
ماضی میں سابق کرکٹرز وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں، میں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو فوقیت دیتا رہا ہے۔