ایران کا حجاب نہ کرنے والی خواتین کیلئے کلینک کھولنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران، خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ بے حجاب خواتین کے لئے بھی اہم اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایرانی حکومت کی جانب سے اس متعلق تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

latest urdu news

اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی نے یہ بتایا کہ یہ ایران کا پہلا کانسلنگ کلینک ہے جو بے حجاب خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔

ایرانی حکومت نے اس کلینک میں ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کیساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کیا جائے گا جو اسلامی شناخت کی خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

News Alert Urdu