خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان، خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدار میں کراڑو کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی جان کی بازی ہار ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات تاحال جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بابا گرو نانک ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے، پُرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گرونانک کی جانب سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی گئی۔

News Alert Urdu