بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب، بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا۔

latest urdu news

سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجز پانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے، بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے اجلاس میں ڈینٹل کالجز کیلئے سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ تمام ڈینٹل کالجز کے سبجیکٹ سپیشلٹس اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کی ٹریننگ کی جائے گی، نئے نصاب میں لائف سیونگ سکلز کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

News Alert Urdu