43
کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس کو آج سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جو چند دن پہلے امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہو گئی، تاہم چمن کے لیے ٹرین سروس ابھی بھی معطل رہے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے یہ فیصلہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔
خطرناک دھماکے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے حفاظتی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس کو معطل کیا گیا تھا، جسے4 دن بعد بحال کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہر یوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی تھی، اور اس واقعے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سروس معطل کی گئی تھی۔