وزیراعلیٰ مریم نواز کی بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بابا گرو نانک ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے، پُرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گرونانک کی جانب سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی گئی۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے دسمبر میں "مینارٹی کارڈ” فعال کیا جائے گا، نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر ماہ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے، اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic