ہرنائی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر شہید جبکہ 3 دہشتگرد جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے نتیجے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب کارروائی کے دوران اپنے دستے کی قیادت کررہے تھے۔

latest urdu news

پاک فوج کا کہنا ہے کہ میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے اور عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدار نور احمد شہید کی جانب سے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا گیا، ان کے سوگوران میںزوجہ، 3 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

News Alert Urdu