گورنر پنجاب سلیم حیدر کی گاڑی کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا تاہم گورنر حادثے میں محفوظ رہے۔
موٹر وے ایم ٹو پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو بدقسمتی سے حادثے سے دوچار ہوگئی، ان کی گاڑی کا ٹائرپھٹ گیا تاہم وہ گاڑی حادثے میں محفوظ رہے اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
سردار سلیم حیدر دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، بعدازاں پارٹی قیادت نے ان سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔
گورنر پنجاب کی گاڑی کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا تاہم سردار سلیم حیدر اس معاملے میں محفوظ رہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، لاشوں کی سیاست عمران خان کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا؟ ایک وزیراعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو جتھے کے طور پر استعمال کریگا؟