آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بدترین شکست سے دوچار کردیا۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا کہ گلین میکسویل میچ میں اہم ثابت ہوئے، انہوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، میکس ویل کو جیت کا کریڈیٹ دینا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد گفتگو کے دوران کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچ میں نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، مجھے اپنے باؤلرز پر اعتماد ہے، کمی انسان میں ہمیشہ رہتی ہے، پاکستان کی ٹیم تبدیلی کے فیز سے گزر رہی ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ جب بہترین الیون بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو نئے کھلاڑیوں کو آزمانہ پڑتا ہے، تمام بیٹسمنز ایک ہی ٹریک پر رہے، ہمیں کامیابی نہیں ملی وہ الگ بات ہے۔
کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں بہت کمزوریاں ہیں، جب جیتتے ہیں تب بھی غلطیوں کو دیکھتے ہیں، دوسرے ٹی 20 میں غلطیوں پر قابو پائیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ کم بیک کریں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو 29 رنز سے بدترین شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی گئی ہے۔