آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کو شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے 7 اوورز میں پاکستان کو 94 رنز کا ہدف دیا گیا، قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 64 رنز بنا سکی۔
عباس آفریدی 20، حسیب اللہ 12 اور شاہین آفریدی 11 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 8، سلمان علی آغا اور عثمان خان 4،4، بابراعظم 3، محمد رضوان اور عرفان خان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے بولرز بارلے اور ایلس کی جانب سے 3 ،3 وکٹیں اڑائی گئیں، زمپا نے 2 اور جانسن کے حصے میں 1 وکٹ آئی، آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلین بیٹر گلین میکسویل کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا، بارش کے باعث میچ 7 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہونا تھا، تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
میچ سے پہلے قومی اسکواڈ کی جانب سے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں، اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ تیاری اچھی ہے اور فائنل الیون کے حوالے سے وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہو گا۔