اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کر لے، حرا سومرو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کر لے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

latest urdu news

حرا سومرو نے کہا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

حرا سومرو کے مطابق عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ 4 شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھ کر انہیں پورا کرتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا دکھ محسوس نہیں ہوگا، کیونکہ ان کا شوہر ان کی خوب دیکھ بھال کر رہا ہے اور اگر دین اسلام اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے تو بیویاں نہیں روک سکتیں۔

News Alert Urdu