موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کردیا۔
بہاولپور، ایم 5 پر موٹروے پولیس کی جانب سے 8 لاکھ 47 ہزار کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جھانگڑا شرقی سے ملتان جانیوالے شہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا جس کے بعد یہ قیمتی بیگ جلال پورانٹرچینج سے پولیس کو ملا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس بیگ کی نقدی، زیورات اور سامان کی مالیت 8 لاکھ 47 ہزار روپے تھی جسے اب مالک کے حوالے کردیا گیا۔
لاکھوں روپے کی مالیت کا بیگ واپس مل جانے پر شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔
دوسری جانب اے آئی جی علی احمد صابر کی جانب سے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کوسراہا گیا۔
دوسرے جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، لاشوں کی سیاست عمران خان کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا؟ ایک وزیراعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو جتھے کے طور پر استعمال کریگا؟