سیول، جنوبی کوریا کے مشہور اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خود کشی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے اداکار کی خودکشی کے حوالے سے تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس متعلق آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔
کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے، سونگ جائے رم کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری اور فلموں میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کروائی، جس میں روسی سفیر ایلبرٹ خورے کی جانب سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی گئی۔
اس موقع پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کے دوران روسی سفیر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں 1 سال سے کشیدگی جاری ہے، ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں، وہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں۔