لندن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت کو ختم کیا گیا تو پاکستان کی ترقی رک جائے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس تنقید کرنے کے لیے کچھ نہیں، وہ صرف ذاتی نوعیت کی باتیں کرتے ہیں جیسے آپ کے پاس کپڑے کونسے ہیں اور آپکا پرس کیسا ہے؟
مریم نواز نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 نومبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جیسے کہ مجھے کینسر ہے، جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 25 روپے سے 12 روپے کر دی گئی ہے اور حکومت پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، پنجاب میں مزدوروں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے بھی ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔
مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاجات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بار بار احتجاج کی کال دے رہی تھی مگر عوام میں اس کا کوئی اثر نہیں پڑا، جس کے بعد پی ٹی آئی پختونخوا سے لوگوں کو لانے پر مجبور ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی حالات بدل رہے ہیں اور لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آ رہی ہیں۔