گجرات شہر میں گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا رات گئے ایکشن، گجرات شہر میں گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا رات گئے ایکشن،گجرات شہر میں گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں،سموگ کا باعث بننے والی باربی کیو شاپ کے مالکان کو وارننگ دے کر دکانیں بند کروا دی

latest urdu news

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے رات گئے گجرات کے مین بازاروں سمیت اندرون شہر اور جی ٹی ایس چوک، رامتلائی چوک، سروس موڑ، ریلوے روڈ پر باربی کیو شاپس سمیت سموگ کا باعث بنے والی دکان مالکان کو وارننگ دے کر دکانیں بند کروا دی۔

اس موقعہ پر دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا کہنا تھا صبح سے گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو 30 ، 30 ہزار روپے جرمانے اور دکانیں سیل کرتے ہوئے دکانداروں کی گرفتار کرلیا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا مزید کہنا تھا ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن باربی کیو کے لیے مناسب چمنیوں اور ایگزاسٹ کا استعمال لازم قرار دیا گیا جبکہ باربی کیو پر لگائے گئے ہوڈز میں فلٹرز لگے ہونے چاہئیں، باربی کیو کی جگہ پر دھویں کو کم کرنے کے لیے ویٹ شاورنگ سسٹم لگانا بھی محکمہ ماحولیات کی جانب سے لازم قرار دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter