جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔

latest urdu news

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور برطانوی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاسی شخصیت کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں لندن میں سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر کیے گئے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی، یہ قرارداد حکومتی رکن احسن رضا کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ قاضی فائز عیسی پر یہ حملہ دراصل پورے پاکستان پر کیا گیا ہے، اور اس کو کسی بھی طور پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

News Alert Urdu