پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اور ان دنوں دنیا بھر میں خوب نام کمانے والی ہانیہ عامر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ مشہور ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” میں "شرجینا” کا کردار ادا کرنے والی ہانیہ عامر اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنٹو میں ان کے مداحوں کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں ان سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی شاہ رخ خان سے ملی ہیں؟ جس پر ہانیہ نے مسکراتے ہوئے کہا، "شاہ رخ خان، اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو براہ کرم مجھ سے ملیں۔ میں اب تک آپ سے نہیں ملی اور یہ بہت اداس کرنے والی بات ہے۔” اداکارہ کی اس خواہش نے ان کے مداحوں کو بھی خوش کر دیا۔
اسی تقریب میں شادی سے متعلق سوال پر ہانیہ نے بتایا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور جب بھی وہ شادی کریں گی تو اپنے مداحوں سے کچھ نہیں چھپائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ محبت سرحدوں کو نہیں مانتی اور لوگوں کو الگ نہیں کر سکتی۔ ہانیہ کے ان بیانات نے ان کے چاہنے والوں کو مزید متاثر کیا اور وہ ہانیہ کی سادگی اور معصومیت کو سراہتے نظر آئے۔
View this post on Instagram