ریلی کے دوران اداکار متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور سیاستدان متھن چکروردی کی انتخابی ریلی کے دوران جیب کٹ گئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کا پرس چوری ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جھارکھنڈ میں بی جے پی کے امیدوار اپرنا سین گپتا کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دھنباد ضلع کے نیرسا اسمبلی پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب متھن عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے وہاں پہنچے، تو کسی نے موقع کا فائدہ اٹھا کر ان کا پرس چوری کر لیا۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسٹیج سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ جس کسی نے بھی متھن کا پرس لیا ہے، وہ اسے واپس کر دے۔ اسٹیج پر موجود ایک شخص مائیک پر کہتا ہے، "آپ سے درخواست ہے کہ جس نے بھی متھن دا کا پرس لیا ہے، وہ اسے واپس کر دیں۔

” اس واقعے کے بعد، متھن نے مختصر تقریر کے بعد جلسے کو الوداع کہا اور واپس چلے گئے۔ بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے اس معاملے پر کارروائی کا ارادہ ظاہر کیا ہے، تاہم متھن چکرورتی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

پرس میں کیا موجود تھا، اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن یہ واقعہ مہم میں موجود لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔

یہ واقعہ انتخابی مہم کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، اور عوام میں بھی یہ موضوع خاصی دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic