41
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالرکے برابر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
فہمید نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً سات آٹھ کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں جبکہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے۔
عدالت کو برطانیہ کے 1950 لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کیلئے مداخلت کرنی چاہیے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔
اور جب قوت خرید میں اضافہ ہوگا تو عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔