صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کہتی ہیں تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے ہیں۔ چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کررہے ہیں۔
تحریک انصاف کی سیاست "سڑک چھاپ”سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے، نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں، پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی، ملک میں خوشحالی لوٹ رہی ہے سرمایہ کاری آرہی ہے، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے، پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، جو قانون توڑے گا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔