40
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ نئی قیمتیں 16 نومبر سے نافذالعمل ہونے کا امکان ہے، جو عوام کے لیے مزید مالی بوجھ کا سبب بن سکتی ہیں۔