50
گلگت بلتستان، استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس میں 18 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ استور سے چکوال جانیوالی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری۔
بس میں 23 سے زائد مسافر سوار تھے، بس میں سوار افراد دلہن کو چھوڑنے کے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔
فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ دریا سے 18 افراد کی لاشیں اور 1 زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔
ایس پی دیامر شیر خان نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔