حکومت سندھ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متحرک ہے، مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ میں ہماری اکثریت بچے ہیں، آپ کے لئے ویسی دنیا نہیں چھوڑی جو ہمیں ملی تھی، حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ایک بہتر ملک اور بہتر صوبہ آپ کے لیے چھوڑ کر جائیں۔

یونیسیف پاکستان نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چلڈرن کانسرٹ کا اہتمام کیا، تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان سے یہاں بچے آئے ہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یونیسیف نے یہ ایونٹ کراچی میں کیا۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متحرک ہیں، سندھ میں 2 سال پہلے بہت بڑا سیلاب آیا تھا، اس میں تقریباً دو تہائی صوبہ یعنی تقریباً 20 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی تھی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ انہیں گھر دیں گے، اس کے لئے انہیں ایسے گھر دیئے جو اگر پھر کوئی ایسی آفت آئے تو کھڑے رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ڈیڑھ سال میں منصوبہ مکمل ہونے پر ان لوگوں کو گھر دیں گے، اس وقت تک یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہوگیا ہے، کوشش کی ہے کہ بے گھر بچوں کو گھر فراہم کریں۔

News Alert Urdu

Free website traffic