ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہو گا، شہبا زشریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں کاپ 29 کلائمیٹ ایکشن کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا کو آج موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم مسائل کا سامنا ہے۔

latest urdu news

شہباز شریف کا کہنا تھا ک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث معیشت کو بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ (یو این) فریم ورک پر عمل کرنا ہو گا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو 2030 تک 6.8 ٹریلین ڈالر درکار ہیں جبکہ ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہو گا، ملک کو 2 بار بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت 2 حکومتیں چل رہی ہیں، تاہم صوبے میں ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔

News Alert Urdu