کراچی، نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 3 سال کی بچی مردہ حالت میں لائی گئی، بچی کو اختر کالونی میں قائم نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیا۔
اہلخانہ نے کہا کہ بچی کو بخار کی شکایت پر نجی اسپتال لے جایا گیا، بچی کو انجیکشن لگنے کے بعد خون جمنے سے جسم میں سوجن شروع ہوئی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب پشاور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کا مرکزی سہولت کار گرفتار کرلیاگیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بتایا کہ دہشت گرد محمد ولی پولیس کانسٹیبل اور اس کاتعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے، محمد ولی کی جانب سے خود کش حملہ آور کو پولیس لائنز میں ریکی کرائی گئی۔
اختر حیات کا کہنا تھا کہ سہولت کاری کیلئے ملزم کو 2 لاکھ روپے ملے، بدبخت شخص کی جانب سے اپنے بھائیوں کاسودا فی کس 2 ہزار روپے میں کیا، سارے پیسے حوالہ ہنڈی کے ذریعے آئے،ملزم کی جڑیں پنجاب تک پھیلی ہوئی ہیں۔