ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کی جانب سے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کا کہنا ہے کہ بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک ننکانہ صاحب میں ہونگی، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شریک ہونگے۔
دوسری جانب محسن نقوی نے تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے گلبرگ میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی گئی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری شجاعت کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ کیا گیا، جس پرمحسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونیوالی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔