44
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی میڈیا کی جانب سے نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔
ذرائع انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق، تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے جواب پر منحصر ہوگا۔
دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔