اسرائیل نے لبنان کے انتہائی شمالی علاقے عکار پر بھی بم برسا دیئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت، اسرائیل کی جانب سے لبنان کے انتہائی شمالی علاقے عکار پر بھی بم برسا دیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی شام ایک اسرائیلی حملے میں لبنان کے انتہائی شمال کے علاقے عکار میں واقع ایک گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

افسوناک حملے میں عکار گورنریٹ کے قصبے عین یعقوب میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، یہ ایک دور افتادہ جنگلاتی اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں سنی اور عیسائیوں کی اکثریت ہے، اس قصبے پر یہ پہلا حملہ ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے ابتدائی طور پریہ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

عین یعقوب قصبے کے میئر ماجد درباس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 14 جاں بحق ہوئے جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے۔

ماجد درباس نے میڈیا کویہ بتایا کہ افسوناک حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں شامی مہاجرین سمیت 30 افراد رہائش پذیر تھے۔

News Alert Urdu