48
کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارلیمانی بزنس کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں سینئر رہنما نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔
قانون ساز کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مشیر برائے سیاسی امور وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میں بات چیت کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگ افراتفری اور انتشار کے حق میں نہیں، ان کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔