اسموگ کے پیش نظر عملے کو آن لائن کام کر نے کی ہدایات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسموگ کو پیش نظر رکھتے ہوئے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں دفاتر کے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے تمام سیکرٹریز اور سربراہان کو جاری مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، 50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرنے کا پابند ہو گا۔

مراسلے میں یہ کہنا تھا کہ مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنا ہوں گی، فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری ، خودمختار اداروں پر ہو گا۔

مراسلے کے مطابق ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے، سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 5 ڈویژن میں اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

مراسلے میں پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

News Alert Urdu