ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کرنیوالا ڈاکو ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو ہلاک کردیاگیا۔

رحیم یار خان، پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو ہلاک کردیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطاق ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کرکے لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور اس کا تعلق اندھڑ گینگ سے تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں آپریشن سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ کے نام سے ہوئی، اس کے قبضے سے کلاشنکوف اورسینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختار عرف ودھایا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم تھا، وہ ڈکیتی اور پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

News Alert Urdu

دوسری جانب پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دوکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ میں موبائیل کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دوکاندار کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔