39
واشنگٹن، امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کے امکانات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے اتفاق کرلیا گیا جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔
مائیکل والزنومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، وہ 5 نومبر کو ہوئے الیکشنز میں رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق بھی فلوریڈا ہی سے ہے۔
اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کرچکے ہیں، اسٹیفانک کا تعلق نیویارک سے ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بڑی فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کئی ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔