پشاور، چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وفاق کی مداخلت سے صوبائی خود مختاری اور انتظامی اتھارٹی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے 2 روزہ امن جرگے کے آخری روز خطاب کے دوران کہا کہ فارم 47 سے بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، محمود خان اچکزئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے۔
دوسری جانب سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کو بے شمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی۔
ویکفیلڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی بقاء اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔